پولیس نے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرکے جعلی سونا فروخت کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کرلیا

جمعہ 27 فروری 2015 22:26

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پولیس نے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرکے جعلی سونا فروخت کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ عیدگاہ پولیس نے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرکے جعلی سونا فروخت کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔ خواتین لوگوں کو اپنی مجبوریاں بتا کر اور چکما دے کر جعلی سونا فروخت کرتی تھیں۔ پولیس کے مطابق خواتین ملزمان کے قبضے سے جعلی سونا بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم خواتین سے تحقیقات سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں