کراچی کے علاقے سخی حسن کے نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا
تازہ ترین : 1

کراچی کے علاقے سخی حسن کے نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) کراچی کے علاقے سخی حسن کے نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نجی بینک سے دستی بم اور خراب پستول دکھا کر 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں بینک ملازم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

وقت اشاعت : 27/02/2015 - 22:22:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں