دعوت کے میدانوں میں رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، دردانہ صدیقی،

وزیر اعظم نواز شریف کا ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے آئین میں تبدیلی خوش آئند ہے ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں ،حکومت پاکستان بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی سزاؤں کو رکوائے ۔حلقہ خواتین شوریٰ کی قرار دادیں

جمعہ 27 فروری 2015 21:10

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس منصورہ لاہور میں جاری ہے ،اجلاس کے پہلے دن سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان دردانہ صدیقی نے اپنے افتتاحی خطاب میں موجودہ حالات کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے آگاہی اور بھرپور تیاری کے ساتھ دعوت پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پرفتن دور میں امت کا درد رکھنے والوں کی ذمہ داریاں دو چند ہوگئی ہیں، حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ اپنی تمام ترصلاحیتیں اور توانائیاں دعوت دین کو عام کرنے اور اقامت دین کی جدوجہد کرنے میں لگادیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رفتار کو مزید تیزسے تیز تر کرنا ہوگا۔ اجلاس میں اصلاح معاشرہ کے حوالے سے قرارداد منظور کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں معاشرتی تہذیب و تمدن ،اقدار وروایات کے تحفظ کے لئے حکمرانوں سمیت ہرباشعور افراد ،اداروں اور طبقات سے اس ضمن میں مثبت اور فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کو سزاوٴں کے خلاف قراردادیں بھی پیش کی گئیں جن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے آئین میں تبدیلی خوش آئند ہے ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں ،حکومت پاکستان بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی سزاؤں کو رکوائے ۔اراکین شوریٰ نے ہاتھ اٹھا کرقرارداد منظور کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں