تعلیمی اداروں میں معصوم وکمسن طلباوطالبات کو اسلحہ کی تربیت دینا قابل مذمت ہے ،لطیف مغل

جمعہ 27 فروری 2015 20:57

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منظور عباس نے تعلیمی اداروں میں معصوم وکمسن طلباوطالبات کو اسلحہ کی تربیت دیئے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خطرناک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام دن دھاڑے اسلحہ کے زور پر لوٹ لئے جاتے ہیں لیکن ابھی اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہے تو دوسری جانب معصوم طلباوطالبات کو اسلحہ چلانے کی تربیت دے کر ایک خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے جس پر ملک کے پالیسی سازوں کو سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر دس فیصد طلباوطالبات نے اسلحہ کی تربیت کا غلط استعمال کیا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نہ جانے وہ کونسی قوت ہے جس نے اس کھیل کی اجازت دی ہے جو کہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسانی و مذہبی انتہا پسند تنظیمیں ہمارے تعلیمی اداروں میں پوری طرح سرایت کر چکی ہیں اور اندیشہ ہے کہ اسلحہ کی تربیت مستقبل میں تعلیم یافتہ انتہا پسند بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا جس کا تدارک وقت کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں