حکومت مسلم خواتین کیلئے اسلامی لباس کا قانون بنائے۔ علامہ فریدی
تازہ ترین : 1

حکومت مسلم خواتین کیلئے اسلامی لباس کا قانون بنائے۔ علامہ فریدی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)شبان غربا ء اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ شیخ علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ تباہ کن فحاشی و بے حیائی سے ایما ن تباہ ہو رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں نوجوان نسل کو جہنم کا ایندھن بنانے والے ہندوکلچر ، مغربی ثقافت اور ہر قسم کی فحاشی و بے را ہر وی کو ختم کرکے اسلامی اقدار کی ترویج کرنی چاہئے وہ جامع مسجد محمدی سعیدہ آباد میں فحاشی و بے راہر وی کے مو ضوع پر نماز جمعہ کا خطبہء د ے رہے تھے انہوں نے کہا کہ اسلامی اسٹیٹ کے اندر تباہ کن فحاشی اوربے حیائی پھیلا کر نوجوان نسل میں لا دینیت پھیلانا بھی بد ترین انتہا پسند ی و دہشت گردی ہے حکمرانوں کو چاہئے کہ مسلم خواتین کیلئے اسلامی لباس کا قانون بنائے ۔

وقت اشاعت : 27/02/2015 - 20:45:13

اپنی رائے کا اظہار کریں