کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیات کے لئے کمیٹی قائم کر دی

جمعہ 27 فروری 2015 20:45

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے گیلانی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پلاٹ پر آتشزدگی کے واقعہ پر تحقیقا ت کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ڈپٹی کمشنر شرقی ، ایس ایس پی ایسٹ، چیف فائر آفیسر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پہلو کا جائزہ لے کہ بار بار کیوں اس جگہ آگ لگ رہی ہے ۔ اگر جا ن بوجھ کر آگ لگائی جا رہی ہے تو اس کا پتہ چلا یا جائے۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر شرقی آغا پرویز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 مارچ تک اپنی رپورٹ پیش کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں