آتشزدگی سے متاثرہ کچی آبادی میں الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری،
تازہ ترین : 1

آتشزدگی سے متاثرہ کچی آبادی میں الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری،

سینکڑوں افراد متاثرہوئے ہیں‘حکومت فوری مالی امداد کا اعلان کرے‘یونس بارائی ،سید قطب

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)الخدمت و کراچی کے تحت گزشتہ روزگلشن اقبال کچی آبادی میں آتشزدگی کے نتیجے میں متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اورسیکڑوں متاثرہ خواتین وحضرات اوربچوں کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے جبکہ کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے متاثرین کیلئے ٹینٹ لگائے گئے ہیں ،جبکہ متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں ، ۔

علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی یونس بارائی ،الخدمت منجمنٹ کمیٹی کے ممبر سید قطب و دیگر رہنماوٴں نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو فوری طورپر کھانا، پانی اوردیگر ضروریات کیلئے الخدمت کے رضاکاروں کو انتظام کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ متاثرہ افراد کے لیے فوری طورپر مالی امداد کا اعلان کرے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/02/2015 - 18:28:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں