انیس الرحمان کیس کی انکوائری ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ سے کرانے کا حکم

جمعہ 27 فروری 2015 16:43

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) انیس الرحمن کیس کی انکوائری ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ سے کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انیس الرحمن کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس کے دوران آئی جی سندھ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران سے متعلق عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی ویب سائٹ پر رپورٹ کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے تینوں افسران کو ایس ایچ او تعینات نہ کیا جائے، آئی جی سندھ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران کی تفصیلات 3 ماہ میں پیش کریں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ انیس الرحمن کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے پر راؤ انوار اور دیگر کے خلاف انکوائری کی جائے اور انیس الرحمن قتل کی تحقیقات ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ سے کرائی جائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ انیس الرحمن کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے سے متعلق سیشن جج ساؤتھ انکوائری کریں اور ایس ایس پی ملیر ان کے سامنے پیش ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں