کراچی ، دستی بم دکھا کر ڈاکو نجی بینک سے 6لاکھ روپے کی رقم لے اڑے

جمعہ 27 فروری 2015 16:43

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) دستی بم دکھا کر ڈاکو بینک سے رقم لے اڑے ۔ایس پی گلبرگ کے مطابق کراچی کے علاقے سخی حسن چورنگی پر واقع ایک نجی بینک میں ڈاکو دستی بم دکھا کر بینک میں داخل ہوئے اور 6لاکھ روپے کی رقم لے اڑے ۔

(جاری ہے)

ایس پی گلبرگ کا کہنا ہے کہ ڈاکووٴں کے ہاتھوں میں دستی بم دیکھ کر بینک کے گارڈ بھاک کھڑے ہوئے ۔ڈاکو باآسانی بینک میں داخل ہوئے اور رقم کا مطالبہ کیا اور مطلوبہ رقم لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن پولیس نے روایتی کاہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہنچنے میں تاخی کی اور ڈاکووٴں ان کے آنے تک رقم لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں