معین خان کو پولیس نے سکیورٹی فراہم کر دی
تازہ ترین : 1
معین خان کو پولیس نے سکیورٹی فراہم کر دی

معین خان کو پولیس نے سکیورٹی فراہم کر دی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔فروری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو پولیس نے سکیورٹی فراہم کر دی ہے ۔ ایس ایس پی ساؤتھ زون طارق دھاریجو نے بتایا کہ چیف سلیکٹر معین خان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔ اس صورت حال کے بعد معین خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان کے گھر کے باہر پولیس اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں ۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد سے معین خان کا فون نمبر بھی بند ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2015 - 16:29:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں