پی ٹی اے نے پاکستان بھرمیں غیر تصدیق شدہ ایک کروڑ سے زائد سمز بلاک کردیں
تازہ ترین : 1
پی ٹی اے نے پاکستان بھرمیں غیر تصدیق شدہ ایک کروڑ سے زائد سمز بلاک کردیں

پی ٹی اے نے پاکستان بھرمیں غیر تصدیق شدہ ایک کروڑ سے زائد سمز بلاک کردیں

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان بھرمیں غیر تصدیق شدہ ایک کروڑ سے زائد سمز بلاک کردی ہیں۔پی ٹی اے حکام نے غیرتصدیق شدہ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کیلئے صارفین کو ایک موقع اور فراہم کرتے ہوئے انہیں 13 اپریل تک کی مہلت دیدی پی ٹی اے کے مطابق 14 اپریل سے تمام غیر تصدیق شدہ سمز بند کردی جائیں گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کیلئے مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مقامی موبائل نمبرجاری رکھنے کی درخواست کی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے سمز کی رجسٹریشن کے لیے کہا جائے گا اورصارفین کو چاہیے کہ ایس ایم ایس ملتے ہی سم رجسٹریشن کروالیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سموں کی تصدیق کے لیے دوسرا مرحلہ دو سے تین ہفتے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر بند سم اپنے نام پر نہیں کروائی گئی تو وہ کسی دوسرے شخص کے نام کردی جائیگی۔پی ٹی اے کے چیئرمین نے کہاکہ اب تک 7 کروڑ 20 لاکھ سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جا چکی ہے اور یہ سمیں 4 کروڑ 60 لاکھ شناختی کارڈز پر جاری ہوئیں ہیں۔

وقت اشاعت : 27/02/2015 - 14:16:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں