کراچی: کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے گاڑیوں میں آگ لگا دی

جمعہ 27 فروری 2015 13:50

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : کراچی کے علاقے قیوم آباد میں آپریشن کے دوران مشتعل افراد گاڑیوں کو آگ لگا کر فرار ہو گئے، جس کے باعث علاقہ میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا اور ٹریفک کافی دیر جام رہی، فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گھنٹہ گزر جانے کے بعد تک موقع پر نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے آگ بھڑک گئی. وہاں موجود ایک واٹر ٹینکر سے لوگ بوتلوں میں پانی بھر بھر کر آگ کو بجھانے کی کوشش کرتے رہے تاہم رینجرز اہلکار نے آ کر معاملے کو سنبھالا اور حالات پر قابو پا لیا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں