جیو نے ایک بار پھر عوام سے معافی مانگ لی
تازہ ترین : 1
جیو نے ایک بار پھر عوام سے معافی مانگ لی

جیو نے ایک بار پھر عوام سے معافی مانگ لی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2015ء) پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی ویژن نیٹ ورک جیو نے آج ایک بار پھر اپنے ناظرین سے معافی مانگ لی‘ جیونیٹ ورک کے اینکر پرسن اور ملک کے مشہور صحافی طلعت حسین نے 22فروری کی رات ساڑھے آٹھ بجے اپنی رپورٹ میں اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولاناا حمد لدھیانوی کو اپنے پروگرام میں دعوت دی تھی‘ مولانا احمد لدھیانوی نے پروگرام میں برصغیر پاک و ہند کے ان علماءکے فتوﺅں کا ذکر کیا جن کے ذریعے ایک خاص فقہ کے لوگوں کافر قرار دیا گیا تھا‘ پروگرام نشر ہونے کے بعد ملک بھر سے اس فقہ کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا‘ پیمرا نے بھی اس پروگرام کا نوٹس لیا اور جیو ٹیلی ویژن کو قانونی نوٹس جاری کر دیا‘ جیو نے آج اس پروگرام پر ناظرین سے معافی مانگ لی۔

یہ گزشتہ ایک سال میں جیو کی پانچویں بڑی معافی ہے۔ ‎

وقت اشاعت : 26/02/2015 - 21:51:07

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں