قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا کرائسٹ چرچ کے جواء خانہ سے کراچی تک کا سفر مکمل،

معین خان بدنامی کا داغ لئے وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 26 فروری 2015 21:12

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا کرائسٹ چرچ کے جواء خانہ سے کراچی تک کا سفر مکمل،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کیچیف سلیکٹر معین خان کا کرائسٹ چرچ کے جواء خانہ سے کراچی تک کا سفر مکمل ہو گیا، معین بدنامی کا داغ لئے وطن واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کسینو الزام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے کہنے پر معین خان جمعرات کو آسٹریلیا سے واپس کراچی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ (کل) جمعہ کو چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کرنے کے بعد پریس کانفرنس کریں گے، جس میں امکان ہے کہ وہ مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔

معین خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دامن صاف ہے اور دنیا کو میرے کیریئر کا پتہ ہے، میری غلطی صرف اتنی ہے کہ کھانے کیلئے غلط جگہ کا انتخاب کیا، اب کرکٹ بورڈ کے کہنے پر وطن واپس آیا ہوں، پی سی بی کا حکم سر آنکھوں پر۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں