سندھ نیشنل پارٹی،سانحہ چکرا گوٹھ کے مدعی عاشق چانڈیو کے مغوی بیٹے محبت چانڈیو کی بازیابی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ

جمعرات 26 فروری 2015 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سندھ نیشنل پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت سانحہ چکرا گوٹھ کے مدعی عاشق چانڈیو کے مغوی بیٹے محبت چانڈیو کی بازیابی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔مظاہرین کی قیادت سائیں بخش بنگلانی ،جان نثار مسن، لطیف لغاری اور دیگر کررہے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے ۔کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف سندھ نیشنل پارٹی برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے پر امن احتجاجی ریلی نکالے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو اغواء کیا جارہا ہے جو کہ کسی صورت ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری ریلی کے دوران حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔انہوں نے سانحہ چکر اگوٹھ کی مدعی عاشق چانڈیو کے بیٹے کی بازیابی کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں