شوگر کے امراض میں مبتلا افراد کی بروقت رہنمائی اور آگاہی کے لیئے نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائبیٹک ایجوکیٹرآف پاکستان کا قیام

جمعرات 26 فروری 2015 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) شوگر کے امراض میں مبتلا افراد کی بروقت رہنمائی اور آگاہی کے لیئے نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائبیٹک ایجوکیٹرآف پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔تاکہ شوگر کے امراض کا شکار بروقت اپنے مرض کے حوالے سے علاج کی رہنمائی بذریعہ فون حاصل کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائبیٹک ایجوکیٹرآف پاکستان کے صدر ماہر امراض شوگر پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر طفر اقبال عباسی ۔اورڈاکٹر مسرت ریاض موجود تھیں ۔ ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا کہ ملک بھر میں شوگر کے امراض میں مبتلا افراد کی تعدادستر لاکھ کے قریب ہے جبکہ اتنی ہی تعداد میں لوگ اس مرض کا شکار ہونے والے ہین انھوں نے کہا کہ ڈائبیٹک ایجوکیٹرکے سلسلے میں ملک بھر میں ۱۰ مراکز قائم کیئے جا رہے ہیں جبکہ تین ہزار ڈائبیٹک ایجوکیٹرلوگوں کی رہنمائی کے لیئے ۲۴ گھنٹے ٹول فر ی فون سروس پر موجود ہونگے ۔

(جاری ہے)

اور مریضوں کے مرض کی موجودہ صورت کے مطابق اس کی رہنمائی کر سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کو اس مرض سے آگاہی اور علاج کی معلومات فراہم کی از حد ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بقائی انسٹی ٹیوٹ نے ذیابیطس کے مرض کے علاج کے لیئے مختصر مدت کا ڈپلومہ کورس شروع کیا ہے اور اب تک 150 سے زائد طلباء ڈپلومہ حاصل کر کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ڈاکٹر ظفر اقبال عباسی نے کہا کہ ڈائبیٹک ایجوکیٹر کے سلسلے میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد 21 اور22 فروری کو مقامی ہوٹل میں کی گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت اورعلاج سے آگاہی حاصل کی پریس کانفر نس سے ڈاکٹر مسرت ریاض نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں