کیٹی بند ر سے لیکر سونمیانی کے ماہی گیروں کی خدمت کر نا میں اپنا اولین فرض سمجھتا ہوں ۔ڈاکٹرنثار مورائی

جمعرات 26 فروری 2015 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) فشرمینز کو آپریٹو سو سائٹی کے چےئرمین ڈاکٹر نثار مورائی نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ کیٹی بند ر سے لیکر سونمیانی کے ماہی گیروں کی خدمت کر نا میں اپنا اولین فرض سمجھتا ہوں ۔سمندر کا سینہ چیر کر مچھلی جیسا سونا لاکر ملک کی معیشت کو مظبوط کر نے والے ماہی گیروں کی معاشی زندگی میں بہتری لانا میں اپنا اولین فرض سمجھتا ہو ں اس لئے ٹھٹھ ڈسٹرکٹ کے علاقے کیٹی بندر میں سمندر کے کنارے پر غریب مستحق ماہی گیروں کے علاج معالجے کی فوری سہولیا ت کے لئے جدید طرز کی میڈیکل ڈسپنسری بنوائی ہے جس سے وہاں علاقے کے غریب ماہی گیروں اور لوگوں بھی فائد ہ ہو گا۔

اور میڈیکل ڈسپنسری کے نام پر ماضی میں جھونپٹری نما خستہ ہال جگہ کو FCS کی ڈسپنسری کا نام ماضی کے ٹھیکیدار نما اجارہ داری کرنے والے لوگوں نے خستہ ھال بنایا ہو ا تھا ۔

(جاری ہے)

اور کیٹی بندر کی میڈیکل ڈسپنسری کے نام پر کرپشن کی جاری تھی مگر اب ماہی گیروں کو میڈیکل کی سہولیات کے لئے بہترین ڈسپنسری قائم کر کے بہت جلد افتتا ح کرینگے اور مکمل سہولیات میڈیکل ڈسپنسری / اسپتال کو دینگے ۔

جبکہاس موقع پر ڈاکٹر نثارمورائی نے ماہی گیروں کی بچیوں کی شادی ، علاج معالجہ اور تعلیمی اخراجات کے لئے چیکس بھی تقیم کےئے۔ ڈاکٹر نثار مورائی نے مزید کہا کہ غریب اور مستحق ماہی گیروں کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مستحق ماہی گیروں کو امدادی چیکس دے رہے ہیں اورمستحق ماہی گیروں کی بچیوں کی شادی کیلئے جہیز کیلئے امدادی رقم دیکر غریب ماہی گیروں کا تھوڑا سا بوجھ کم کرنے کی کوشش کر تے ہیں جبکہ دوسری جانب FCS کے چےئرمین ڈاکٹر نثار مورائی کی ہدایت پر کیٹی بندر میں زیر تعمیر میڈیکل ڈسپنسری /اسپتال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے FCS کے ڈائریکٹر سلیمان سندھی ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر داؤد آتھو ،چوہدری عمران ، ملک حمید اور دیگر نے دورہ کیا اور تیزی سے چلنے والے کاموں اور کوالٹی پر اطمنان کا اظہار کیا گیا اور میڈیکل ڈسپنسری کو جدید میڈیکل ڈسپنسری بنانے کے لئے ٹیم نے میڈیکل ڈسپنسری کیلئے وہا ں موجود ٹیم کو اپنے مشورے دئیے جبکہ کیٹی بندر کی میڈیکل ڈسپنسری /اسپتال قائم ہونے پر مقامی ماہی گیروں نے ڈاکٹر نثار مورائی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ڈاکٹر نثار مورائی نے کیٹی بندر کے غریب ماہی گیروں کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا ہے جس کے تعمیراتی کاموں کے مکمل ہونے اور جلد افتتا ح کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مقامی ماہی گیر اور سماجی ،سیاسی شخصیات حسین جت ،جان محمد رانو،ڈاکٹر عبدالرشیداور ڈاکٹر اللہ ڈنو سمیت دیگر بھی موجو د تھے جنہوں نے FCS کے چےئرمین ڈاکٹر نثار مورائی کی ماہی گیروں کی ویلفےئر کے کاموں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں