زونگ کا بائیو میٹرک تصدیقی عمل کو کامیاب بنانے پر اپنے تمام صارفین کو خراج تحسین
جمعرات 26 فروری 2015 19:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان کی صف اول کی ٹیلی کام کمپنی اور واحد 3G+4G آپریٹر زونگ اپنے ان تمام صارفین کا بے حد ممنون ہے جنہوں نے ملک بھر کے طول و عرض میں جاری سموں کے بائیومیٹرک تصدیقی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قومی سیکورٹی کے معاملے میں ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا۔ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کا بذریعہ بائیومیٹرک تصدیقی عمل اپنے آخری مراحل میں د اخل ہوچکا ہے ۔
یہ مشق اس بات کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگی کہ موبائل سم اپنے اصل مالک کے ہی استعمال میں ہے اور اس کا غلط استعمال نہیں ہورہا۔ نادرا کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 57.6 ملین سمز کی دوبارہ تصدیق ہو چکی ہے اور اس دوران 10 ملین سمز کو بلاک کیا جا چکا ہے۔(جاری ہے)
یہ عمل ملک بھر میں موجود موبائل فون صارفین کے تعاون سے ممکن ہوا جنہوں نے بطور ذمہ دار پاکستانی اس پورے عمل کو کامیاب بنایا۔
زونگ اس بارے میں پرُامید ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر، حکومت اورعام عوام مل کر اس قومی سلامتی کے مسئلے کا حل یقینی بنائینگے۔زونگ کے چیف کارپوریٹ سیلز آفیسر (CCSO) اور چیف انفارمیشن آفیسر (CIO) نیاز اے ملک نے کہا کہ یہ کامیابی تمام شراکت داروں کے تعاون اور کاوشوں سے ممکن ہوئی۔ہم سمجھتے ہیں کہ ہر اس شخص کی کاوشوں کو سراہا جانا چاہیے جس نے قومی سلامتی کیلئے شروع کی جانے والی اس مشق کو کامیاب بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کیا۔اس ضمن میں ابھی بہت کچھ مزید کیے جانے کی گنجائش موجود ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام شراکت داروں کو مزید محنت کرنا ہو گی تاکہ تمام103 ملین صارفین کی سموں کا بائیومیٹرک تصدیقی عمل کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔زونگ پاکستان کا تیز ترین نیٹ ورک ہے اور ہم اپنے معزز صارفین کیلئے بہتری کے عمل کو زور وشور سے جارے رکھیں گے۔زونگ بطور ایک ذمہ دار ٹیلی کام کمپنی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے ساتھ آئندہ بھی بھر پور تعاون جاری رکھے گی اور پی ٹی اے کی جانب سے وضع کردہ قوانین کی پاسداری کرے گی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بدنام زمانہ پولیس اہلکاروں کی کراچی میں تعیناتی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر سلیم حیدر
جامعہ کراچی،نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفد کا دورہ
پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی،محدود وسائل اور قابل کاشت زمینوں کے رقبہ کا سکڑناہے،ڈاکٹر ..
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
کشمور کندھ کوٹ ضلعے کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے،حافظ نصراللہ عزیز
فلسطینیوں سے سرکاری سطح پر اظہار یکجہتی منایا جائے، طارق مدنی
احسن ظفر سید نے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا
سعودیہ نے انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا Beta ورژن متعارف کرادیا
بجٹ میں زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، کاٹی
بلاول چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلبا کو عوامی کتب خانوں میں کتب سمیت تمام سہولیات میسر ہوں، سید ذولفقار علی ..
حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کی27 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان