سندھ ہائی کورٹ نے حیسکو کی جانب سے بلوں میں پانچ مختلف سرچارجز کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا

جمعرات 26 فروری 2015 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے حیسکو کی جانب سے بلوں میں پانچ مختلف سرچارجز کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے واپڈا اور حیسکو سمیت دیگر کو 12مارچ کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں محمود عباس ایڈوکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ حیدرآباد کو بجلی فراہم کرنے والے کمپنی نے واپڈا کی ہدایت پر یہ سرچارج عائد کیے ہیں جن کا کوئی جواز نہیں نیلم ،جہلم سرچارج،ڈیبیٹ سرچارج،یونیورسل ایولیوشن سرچارج ،ڈیولپمنٹ سرچارج اور میکسیمم ڈیمانڈ انڈیکیٹر سرچارج کے نام پر صارفین سے کروڑوں روپے وصول کئی جاچکے ہیں لاہور ہائی کورٹ بھی اس حوالے سے واپڈا کے خلاف حکم امتناع جاری کرچکی ہے لہذا استدعا ہے کہ حکم امتناع جاری کیا جائے اور مدعا علیہان کو روکا جائے۔

عدالت نے حیسکو کو ان سرچارجز کی وصولی سے روکتے ہوئے واپڈا اور فریقین کو بار ہ مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں