کراچی، بیت المکرم مسجد کے قریب عزیز بھٹی تھانے کے عقب میں رہائشی جھگیوں میں آتشزدگی سے متعدد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں

جمعرات 26 فروری 2015 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) کراچی کے علاقے بیت المکرم مسجد کے قریب عزیز بھٹی تھانے کے عقب میں رہائشی جھگیوں میں آتشزدگی سے متعدد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں واقع عزیز بھٹی تھانے کے عقب میں موجود ایک جھونپڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا جو ایکسپو سینٹر کی سیکیورٹی کے باعث راستے بند ہونے کی وجہ سے تاخیر سے پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں جب کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جھگیوں میں موجود لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی اطلاع پر 4 فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کئے گئے تھے، تیز ہواوٴں کی وجہ سے آگ پھیلی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں