ایڈیشنل آئی جی کراچی کا انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ اور ایڈووکیٹ جنرل کو خط

جمعرات 26 فروری 2015 15:08

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ اور ایڈووکیٹ جنرل کو خط لکھ دیا، خط میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کی سماعت کا پابند بنایا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے خلاف خط لکھ دیا گیا، ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ اور ایڈووکیٹ جنرل کو خط لکھا گیا، خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے عدالتوں کوہدایت کی تھی کہ ہر عدالت 7 روز میں 5مقدمات کی سماعت مکمل کرے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عدالتوں نے مقدمات کی سماعت مکمل نہیں کی، عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کی سماعت کا پابند بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں