رواں سال کے دوران ملکی بینکنگ سسٹم کو سرمائے کی قلت کا سامنا
تازہ ترین : 1

رواں سال کے دوران ملکی بینکنگ سسٹم کو سرمائے کی قلت کا سامنا

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)رواں سال کے دوران ملکی بینکنگ سسٹم کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے۔ سٹیٹ بنک نے اب تک چار ہزار نو سو پچپن ارب روپے فراہم کر دئیے۔ سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی اکاون روز کے دوران بارہ اوپن مارکیٹ آپریشن ہوئے جس کے دوران مرکزی بینک نے چار ہزار نو سو پچپن ارب روپے کا سرمایہ منی مارکیٹ سسٹم کو فراہم کیا۔ ملکی بینکنگ سسٹم کو نئے سال کے آغاز ہی سے سرمائے کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اِس دوران حکومتی بلز پر شرح سود بھی نو اعشاریہ تین صفر سے کم ہو کر آٹھ فیصد پر آ چکا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/02/2015 - 14:31:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں