سلامتی کونسل کے بلیک لسٹڈ سے لین دین کر نیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم
جمعرات 26 فروری 2015 14:11
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں، مالیاتی اداروں اور مائکروفنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جن افراد اور اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے ان اداروں اور افراد کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ لین دین کرنے والوں کے بینک اکانٹس فی الفور منجمند کردیئے جائینگے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سلامتی کونسل کی سینکشن کمیٹی دنیا بھر میں جن افراد اور اداروں کے اثاثوں، سفر اور ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کرتی ہے، ایسے افراد اور اداروں کی باقاعدہ لسٹ جاری کی جاتی ہے۔
حکومت پاکستان سلامتی کونسل ایکٹ 1948کے تحت سلامتی کونسل کے اس فیصلے پر عمل درآمد کرتی ہے۔(جاری ہے)
اس ضمن میں وفاقی وزارت امور خارجہ کی جانب سے ایک ایس آر او کے ذریعے سلامتی کونسل کی قرار داد کو لیگل کور فراہم کرتی اور ایس آر او کے تحت سلامتی کونسل کی جاری کردہ لسٹ میں شامل افراد اور اداروں کی اثاثے منجمند کرنے کے ساتھ سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی خریدوفروخت کی پابندی پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو سلامتی کونسل کی جاری کردہ فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس فہرست میں شامل فرد اور اداروں کے بینک اکانٹس، فنڈز اور مالی اثاثے اور معاشی وسائل بشمول لسٹ میں شامل فرد اور اداروں کی املاک سے حاصل ہونیوالے بلاواسطہ اور بالواسطہ فنڈز فی الفور منجمند کردیے جائیں اور اس ضمن میں جاری ہونیوالے ایس آر او کی روشنی میں اسٹیٹ بینک کو مقررہ مدت میں ایسے اثاثوں اور فنڈز کی مکمل تفصیلات اور اثاثوں کو منجمند کرنے کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل فراہم کی جائے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پابندی کی لسٹ میں شامل افراد اور اداروں کی تفصیل اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے جو متواتر اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے تمام بینک برانچوں اور بینکوں کی کاروباری لوکیشنز پر یہ فہرست فراہم کی جائے۔ اسٹیٹ بینک بینکوں کی شاخوں کا معائنہ کرکے اس فہرست اور اس پر عمل درآمد کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کی جانچ کریگا۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سلامتی کونسل کی پابندی کے حامل افراد یا اداروں کو کسی بھی قسم کی مالی معاونت ہرگز فراہم نہ کی جائے۔ اس ضمن میں اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلیے سرمائے کی فراہمی روکنے سے متعلق قوانین سے استفادہ کیا جائے اور فہرست میں شامل فرد یا اداروں کا کسی سے مالی تعلق ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو مطلع کیا جائے۔حکومت پاکستان نے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کیلیے جاری کردہ ایس آر او کی خلاف ورزی پر ایک روپے کا جرمانہ مقرر کیا ہے۔ منجمند کردہ اکانٹس سے کسی بھی قسم کے سروس چارجز منہا کرنے یا ایسے اکانٹس کو ان کلیم اکانٹ قرار دینے پر بھی پابندی ہے منجمند کھاتوں میں سے رقوم نکلوانے کیلیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے حکومت سے اجازت لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کہا گیا ہے کہ کسی کھاتے دار کا اکانٹ غلطی سے اس پابندی کا نشانہ بننے کی صورت میں اقوام متحدہ کے محتسب سے حکومت پاکستان یا متعلقہ وزارت کے ذریعے رجوع کرنے کیلیے کھاتے داروں کو آگہی فراہم کی جائے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
جاپانی شہریوں کی گاڑی پر دھماکہ، سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری
کراچی،پولیس نے لانڈھی میں غیرملکیوں پر ہونے والے حملے کو ناکام بنادیا، دو دہشتگرد ہلاک
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
-
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ