فروری کے ابتدائی 20روز کے دوران ایف بی آر نے 134ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 14:11

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) فروری کے ابتدائی 20روز کے دوران ایک سو چونتیس ارب روپے ٹیکس وصول کیاگیا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کو دی گئی چھوٹ اور رعایتیں ٹیکس وصولی میں کمی کی اہم سبب ہیں۔ ایف بی آرکے مطابق رواں ماہ کے بیس دنوں میں ٹیکس وصولی میں ستائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان لینڈ ریونیو نے ایک سو چونتیس ارب روپے ٹیکس وصول کیا، جبکہ گذشتہ سال فروری کے بیس روز میں ایک سو پانچ ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے مالی سال کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس ہدف میں ساٹھ ارب روپے کمی کر کے نیا ہدف ستائیس کھرب پچا ارب روپے مقرر کیا ہے،تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھانے میں حکومتی رعایتیں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں، جس کے باعث ہدف تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں