کراچی: عزیر بلوچ کی حوالگی میں مزید ایک دن کی تاخیر

جمعرات 26 فروری 2015 13:09

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء): لیاری گینگ وار کے سر غنہ عزیر بلوچ دبئی میں دبئی حکام کی حراست میں موجود ہے اور اس کی حوالگی کے ایک ڈاکومینٹ درکار ہے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے کاغذات مکمل نہیں ہیں.جس کے باعث عزیر بلوچ کی حوالگی کے عمل میں ایک دن کی تاخیر ہو گئی ہے پاکستان کی جانب سے ٹیم دبئی میں ہی موجود ہے جبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ جلد از جلد ڈاکومنٹ جمع کروا کے عزیر بلوچ کو پاکستان لایا جائے گا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں