پاکستانی فلم میں کام کرنے کی آفر قبول کر لی ہے ‘ رواں سال کے آخر میں پاکستان آ ..
تازہ ترین : 1
پاکستانی فلم میں کام کرنے کی آفر قبول کر لی ہے ‘ رواں سال کے آخر میں ..

پاکستانی فلم میں کام کرنے کی آفر قبول کر لی ہے ‘ رواں سال کے آخر میں پاکستان آ کر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لوں گا

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کی میڈیا سے گفتگو

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم کی آفر ہوئی ہے رواں سال کے آخر میں پاکستان آوٴں گا اور شوٹنگ میں حصہ لوں گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ بھارتی عوام پاکستانی فلمیں بھارتی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کے ٹیلی ویڑن اداکار بھارت میں بے حد مقبول ہیں ،بھارتی فلم پروڈیوسرز بھی پاکستانی فنکاروں سے بے حد متاثر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں متعدد بار پاکستان آچکا ہوں۔ مجھے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے میں نے اسے قبول کرلیا ہے میں اس سال کے آخر میں پاکستان آکر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لوں گا۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ جس طرح بھارتی فلمیں پاکستانی سنیماوٴں میں دکھائی جارہی ہیں اور لوگ انھیں پسند کررہے ہیں پاکستانی فلموں کی بھارتی سنیماوٴں میں نمائش ہونی چاہیے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/02/2015 - 12:41:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں