کراچی، شیر شاہ میں بس الٹنے سے ایک شخص ہلاک، دو زخمی

جمعرات 26 فروری 2015 11:15

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں بس الٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔جمعرات کوریسکیو زرائع کے مطابق شیر شاہ میں پنکھاہوٹل کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت یونس بلوچ کے نام سے ہوئی جبکہ 2 زخمی ہوگئے جن کی شناخت جلالی اور کمال کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

زخمیوں اور ہلاک ہونے والے کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جب کہ لفٹر کی مددسے بس کو روڈ سے ہٹا کر سائیڈ پر رکھ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں