بلدیہ غربی کے ہر گلی کوچہ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیساتھ وال چاکنگ ،بینرزاور تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر ضلع غربی

بدھ 25 فروری 2015 21:24

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے کہا کہ صاف ،سرسبزاور پر امن سندھ مہم کے دوران بلدیہ غربی کے ہر گلی کوچہ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ وال چاکنگ ،بینرزاور تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ مہم کے تیسرے روز اورنگی ،بلدیہ اور سائٹ زون میں جاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صاف ،سرسبز اور پر امن سندھ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے صفائی ستھرائی اور کچرے کی بروقت منتقلی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سیوریج کے پانی کی نکاسی ،کچرے وملبہ کے ڈھیروں ،وال چاکنگ ،بینرز ،غیر قانونی سائن بورڈ اور تجاوازت کا فوری خاتمہ کیا جائے مہم کے دوران تمام افسران و عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے ڈپٹی کمشنر کو انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے صاف ،سرسبز اور پر امن سندھ مہم کیلئے کےئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کے تینوں زونوں میں تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی ،کچرے وملبے کی منتقلی کا کام بروق رفتاری سے جاری ہے شجرکاری پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے جبکہ تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ وال چاکنگ بینرز اور غیرقانونی سائن بورڈز کا بھی خاتمہ کیا جارہا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ،ڈائریکٹرہیلتھ اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں