ایکسپو پاکستان 2015 کی بین الاقوامی نمائش 26 فروری سے یکم مارچ تک ایکسپو سینٹر یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگی

بدھ 25 فروری 2015 20:57

کراچی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) ایکسپو پاکستان 2015 کی بین الاقوامی نمائش 26 فروری سے یکم مارچ 2015 تک ایکسپو سینٹر یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد کی جارہی ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین کاروباری حضرات اور دیگر مہمان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے روٹ اور پارکنگ ‘ مہمانوں کی سیکیورٹی ‘ باآسانی نقل و حرکت اور عوام کی سہولیات کے لئے درج ذیل انتظامات کئے ہیں ۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق عوام کی آسانی کے لئے متبادل راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ہیوی اوور لوڈنگ ٹرانسپورٹ جو کارساز سے اسٹیڈیم کی جانب آئے گی اسے برج چڑھنے سے پہلے برج کے بائیں جانب موڑ دیا جائے گا جو ٹائم میڈیکوز‘ آغا خان ہسپتال ‘ لیاقت نیشنل ہسپتال ‘ نیو ٹاؤن چورنگی اور دائیں جانب یونیورسٹی روڈ سے نیپا چورنگی اور غریب آباد لیاقت آباد کی جانب جاسکے گی ۔

(جاری ہے)

ہیوی اور لوڈنگ ٹرانسپورٹ جو غریب آباد سے کارساز کی جانب جارہی ہے اسے حسن اسکوائر پل کے اوپر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ کی طرف موڑ دیاجائے گا جو پرانی سبزی منڈی ‘ نیو ٹاؤن PS سے بائیں جانب مڑ کر آغا خان ہسپتال ‘ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ یا ڈالمیا سے ہوتے ہوئے اپنے مقررہ مقام کی جانب جائے گی ۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی اوور لوڈنگ ٹرانسپورٹ جو نیپا سے حسن اسکوائر کی جانب سوک سینٹر جاتی ہے اسے جعفری آپٹکس سے بائیں جانب موڑ دیاجائے گا جو اسٹیڈیم کے پیچھے سے ہوتی ہوئی اسٹیل یارڈ کٹ سے اسٹیڈیم روڈ پر آئے گی اور پھر جانب آغا خان ہسپتال یا حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے اپنے مقررہ مقام کی جانب جائے گی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں