ایس ای سی پی کابچتوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد

بدھ 25 فروری 2015 17:26

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے طلباء کے اندر بچتوں کی اہمیت اجاگر کرنے اور انھیں مالیاتی شعبے میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے تعاون سے کراچی گرین ویچ یونیورسٹی میں آگاہی سیمنار منعقد کیا۔ سیمینار میں میں طلباء اور فنانشل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

آگاہی سیمینار ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت منعقد کئے جا رہے۔ اس پروگرام کے ذریعے عوام الناس اور چھوٹے سرمایہ کاروں کی فنانشل سیکٹر جیسے کہ میوچل فنڈز، پنشن سکیموں‘ مضاربعہ اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ ایس ایس ی پی کے حکام اور فنانشل سیکٹر کے ماہرین ان سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے کے قانونی طریقہ کار اور فوائد اور سرمایہ کاروں کو قانون میں حاصل تحفظ سے بھی آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید سیمینار کراچی،لاہوراور اسلام آباد میں منعقد کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں