کراچی، پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
تازہ ترین : 1

کراچی، پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے ۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں گذشتہ تین روز کے دوران کراچی میں زندہ مرغی کی قیمتوں میں 16روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو مرغی 130روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ مرغی کا گوشت 25روپے کمی سے 215روپے کلو ہوگیا ہے ۔کراچی میں فی درجن انڈوں میں 20روپے کمی کے بعد 75روپے درجن ہوگئے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 17:16:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں