رواں سال ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بدھ 25 فروری 2015 17:12

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) رواں سال جنوری میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مجموعی ٹیکسٹائل برآمدت ایک ارب20 کروڑڈالررہی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال جنوری میں ٹیکسٹائل اور تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ،ٹیکسٹائل برآمدت ایک ارب 20 کروڑڈالررہی جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ایک ارب9 کروڑ ڈالرتھی، سوتی دھاگے کی برآمد میں 24 فیصد،دھاگوں کی دیگر اقسام میں 79 فیصد، ٹینٹس کی برآمدات51 فیصد جبکہ تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات18 فیصد رہی ، برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ دسمبر 2014 میں ملکی ٹیکسٹائل کی برآمد میں 6 فیصد سے زائد کمی ہوئی تاہم ماہ جنوری میں حکومت کی جانب سے گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے باعث برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں