امن کیلئے افغان حکومت کو طالبان کیساتھ شراکت اقتدار کرنا ہوگا، پرویز مشرف

بدھ 25 فروری 2015 16:52

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ امن کیلئے افغان حکومت کو طالبان کیساتھ شراکت اقتدار کرنا ہوگا‘ افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان حکومت کو افغانستان میں بھارت کا اثرو رسوخ روکنا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ان خیالات کا اظہار سابق صدر نے امریکی جریدے کو ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان اور افغان حکومت کا افغان صدر کی راہنمائی کا نادر موقع ہے۔ افغان حکومت شراکت اقتدار کے ذریعے افغان خطے میں امن قائم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور بھارت کو افغانستان میں اثرو رسوخ کم کرنا ہوگا اور افغان حکومت کو افغانستان میں بھارت کے اثرو رسوخ کو روکنا ہوگا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں