اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 25 فروری 2015 16:22

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) کراچی ائر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

کراچی ائرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کی اور کراچی سے دبئی جانے والے2 مسافروں سے ہیروئن سے بھرے درجنوں کیپسول برآمد کرلئے ہیں۔ اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والے دونوں اسمگلرز سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی کیپسول کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے والے گروہوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں