مستقل اور پائیدار امن کیلئے قانون کو چیلنج کر نے اور ان کی حمایت کر نے والوں سے انتہائی سختی نمٹنے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی

بدھ 25 فروری 2015 14:17

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ مستقل اور پائیدار امن کیلئے قانون کو چیلنج کر نے اور ان کی حمایت کر نے والوں سے انتہائی سختی نمٹنے کی ضرورت ہے وزیر اعلی سندھ کی ہدایت کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ شہربھر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالیرینس پر کریک ڈاوٴن کیا جائے او ر اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے دباوٴ یاسفارش کو قبول نہیں کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر شہر بھر میں سرکاری زمینوں پر قابضین کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا، اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنر ز ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف ، کراچی کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز ، ایس پی ٹریفک ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ آباد کے نمائندے اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی ، اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ز نے اجلاس کو بتایا کہ قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات کے نتیجے میں اب تک مختلف ڈسٹرکٹ میں 950ایکڑ سے زائد سرکاری زمین وگزار کرائی جاچکی ہے جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن جاری ہیں ، ڈپٹی کمشنر کورنگی نے بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کی زمین بھی ناجائز قابضین سے خالی کرائی گئی ہے ، کمشنر کراچی نے کہاکہ زمین خالی کروانے کے باوجود بھی حفاظتی دیوار تعمیر نہ کروانے والے متعلقہ انجینئر کو فوری گرفتار کیا جائے اور اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر 4-Kکے علاقے میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا جبکہ دوبارہ تجاوزات کی کوشش کر نے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جارہا ہے ، آباد کے نمائندے نے کہا کہ اسکیم33، گلستان جوہر سمیت شہر کے دیگر مقامات سے بھی تعمیری پروجیکٹ کو قبضہ مافیا سے خالی کرایا جائے اور اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ کی جانب سے قائم کمیٹی فعال کردار ادا کرے ،ڈپٹی کمشنر ملیر نے بتایا کہ ملیر میں قبضہ مافیا سے آٹھ سو ایکڑ اسٹیٹ لینڈ خالی کرائی جا چکی ہے ، ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ نے بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے مسلسل اقدامات جاری ہیں اور جب تک جاری رہینگے تاوقتکہ قابضین اپنی حرکتوں سے باز نہ آجائیں ، ڈپٹی کمشنر کورنگی نے بتایا کہ بلال کالونی روڈ قبضہ مافیا سے وگزار کرائی گئی ہے اور سڑک پر قائم تمام تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا،جبکہ دیگر علاقوں میں قابضین کے خلاف ایکشن جاری ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے بتایا کہ اب تک 50ایکڑ سے زائد زمین قابضین سے خالی کرائی جاچکی ہے جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،کے پی ٹی لینڈ پر بھی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی گئی اور سرکاری زمین خالی کرائی گئی ، کمشنر کراچی نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضے اور چیلنج ٹولاء بڑھتا جارہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ قانون شکنوں سے سختی سے نمٹا جائے ، کسی میں جرات نہیں کہ وہ سرکاری احکامات پر عمل نہ کرے اور قانون کو چیلنج کرے ، انہوں نے کہا کہ ”آباد “ زمینوں پر قبضے کے حوالے سے نشاندھی کر ے انتظامیہ کے ایم سی ، ڈی ایم سیز اور پولیس کے تعاون سے ایکشن لے گی اور تعمیراتی منصوبوں کی زمینوں کو قابضین سے چھڑائی گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں