جاوید میاندادکا پی سی بی حکام کوفارغ کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین : 1
جاوید میاندادکا پی سی بی حکام کوفارغ کرنے کا مطالبہ

جاوید میاندادکا پی سی بی حکام کوفارغ کرنے کا مطالبہ

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پی سی بی کے تمام حکام کی چھٹی کردی جائے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاوید میانداد پی سی بی حکام اور چیف سلیکٹرمعین خان پربرس پڑے۔ کرکٹ کے بادشاہ نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ وہ سخت ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی، گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی اور چیف سلیکٹرمعین خان کوبورڈ سے باہرکریں،جاویدمیانداد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ان کے مطالبے پرضرورایکشن لیں گے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 11:29:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں