خواتین کی ساتویں بزنس اینڈ لیڈرشپ کانفرنس کراچی میں منعقد ہوئی

منگل 24 فروری 2015 20:22

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) The Courage to Change کے عنوان سے آج خواتین کی ساتویں بزنس اینڈ لیڈرشپ کانفرنس (WIBCON)موون پک ہوٹل کراچی میں منعقد ہوئی جو کہ پاکستان میں خواتین پرفیشنلز کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (PSTD)کے پریزیڈنٹ عامر نیازی نے کہا کہWIBCON 2015 کے ذریعے PSTD پاکستانی خواتین میں شعور اجاگر کرنے اور انکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرنے کے علاوہ انکی ہمت افزائی جاری رکھے گی تاکہ معاشرے میں ایک صحتمندانہ تبدیلی کا آغازہوسکے۔

پینل ڈسکشن کے دوران فرسٹ وومن بینک کی صدر مس طاہرہ رضا نے خواتین کو کامیابی کازینہ طے کرنے کیلئے انتھک محنت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں کسی وقت کا انتظار نہیں کرنا چاہئے بلکہ عملی قدم اٹھانا چاہیے اور یہ تمام خواتین کی ذمہ داری ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ معاشرے میں تبدیلی لائیں ۔خواتین کی بزنس اینڈ لیڈرشپ کانفرنس کا انعقاد پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (PSTD)کی جانب سے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں