مزارات کی آمدنی سے محکمہ اوقات کے منسٹر اور انتظامیہ للے تللے کر رہے ہیں ، بلال سلیم قادری

منگل 24 فروری 2015 20:20

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری نے مزارات پر استعمال کی جانے والی بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی اور مزارات کی بجلی منقطع کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بدعقیدہ عناصر وں کی مزارات کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ قائد وبانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے منشور میں شامل تھا کہ محکمہ اوقاف ختم کرکے مزارات کا انتظام علماء ا ہلسنت کے حوالے کیا جائے آج وہ مطالبہ زور پکڑتا جارہاہے انہوں نے کہاکہ مزارات پر آنے والے ہزاروں عقیدت مند لاکھوں کی تعداد میں حاضری دیتے ہیں اور مزارات کے چندہ بکس میں روزانہ لاکھوں روپئے چندہ اور نذرانے ڈالے جاتے ہیں اس کے باوجود مزارات پر استعمال کی جانیوالی بجلی کے بل ادا نہیں کئے گئے انہوں نے کہاکہ مزارات کی آمدنی سے محکمہ اوقاف کے منسٹر اورانتظامیہ للے تللے کر رہے ہیں جس کا واضع ثبوت مزارات کے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ اوقاف میں شامل کالی بھڑوں کے خلاف کاروائی کی جائے جو مزارات کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں