کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کے لئے آنے والے ڈاکووٴں میں سے ایک کی شہریوں نے درگت بنادی

منگل 24 فروری 2015 18:45

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کے لئے آنے والے ڈاکووٴں میں سے ایک کی شہریوں نے درگت بنادی۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کی نیت سے آنے والا ڈکیٹ شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، گلشن اقبال بلاک گیارہ میں دو ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے دکان میں داخل ہوئے اور دکان کے مالک کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا، ڈاکووٴں نے مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا۔

فائرنگ کی آوازسننی تھی کہ دکان کے باہر شہری جمع ہوگئے، دوڈاکووٴں میں سے ایک فرار ہوگیا جبکہ ایک کو شہریوں نے پکڑ کر اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ ڈاکو لہولہان ہوگیا۔ درگت بنانے کے بعد شہریوں نے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈاکووٴں کا یہ گروپ اس علاقے میں پہلے بھی وارداتیں کرکے فرار ہوجاتے تھے، گرفتار کئے گئے ڈاکو کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں