کراچی: ڈاکٹرز نے غفلت کی انتہا کر دی، آپریشن کے دوران تولیہ خاتون کے پیٹ میں ہی بھول گئے، خاتون کی انصاف کی اپیل

منگل 24 فروری 2015 17:56

کراچی: ڈاکٹرز نے غفلت کی انتہا کر دی، آپریشن کے دوران تولیہ خاتون کے پیٹ میں ہی بھول گئے، خاتون کی انصاف کی اپیل

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015 ء) : کراچی کے ایک اسپتال میں ڈاکٹرز نے غفلت کی انتہا کر دی . خاتون کے پیٹ میں آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے 12x12کا تولیہ اس کے پیٹ ہی میں چھوڑ دیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ کہ آپریشن کے بعد میرے پیٹ میں درد رہتا تھا الٹرا ساؤنڈ کروانے پر پتہ چلا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اسپتال کی انتظامیہ بجائے اس کے کے معافی مانگے اس بات پر دھمکاتی ہے خاتون نے حکومت سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کو سزا دی جائے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں