ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول قومی اسمبلی نشست سے مستعفی ہو گئے، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جلد کروں گا، نبیل گبول کی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 فروری 2015 17:29

ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول قومی اسمبلی نشست سے مستعفی ہو گئے، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جلد کروں گا، نبیل گبول کی میڈیا سے گفتگو

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیل گبول نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعقی قومی اسمبلی کے سپیکر کو خود پیش کیا ہے.میڈیا سے بات کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں نے خود اپنا استعفی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو دیا ہے، اپنے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی قبل از وقت اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے اپنے آئندہ پلان کے بارے میں آگاہ کروں گا.

(جاری ہے)

پارٹی میں شمولیت کے سوال پر نبیل گبول نے کہا کہ میں پارٹی کی ذمہ داریاں نہیں نبھا پا رہا تھا لہذا مستعفی ہو گیا، ملک کے لیے بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں، تاہم دوسری پارٹیز کے رہنماؤں سے میں رابظے میں رہتا ہوں لیکن کسی بھی پارٹی میں شمالیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا میں سیاسی شخصیت ہوں اپنا فیصلہ بھی سیاسی طریقے سے کروں گا اور اپنا فیصلہ خود ہی لوں گا.

اسلام آباد میں کل نیوز کانفرنس کر کے اہم اعلان کروں گا. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نبیل گبول کے بارے میں یہ خبر آئی تھی کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ رہے ہیں لیکن انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایم کیو ایم کا رکن ہوں اور یہی میری پارٹی ہے میں ایم کیو ایم نہیں چھوڑوں گا. نبیل گبول این اے 247 پرایم کیو ایم کے ٹکٹ پر کراچی میں منتخب ہوئے تھے.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں