خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ، امریکی آئل کی قیمت ایک بار پھر50ڈالر کی حد سے گرگئی
تازہ ترین : 1

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ، امریکی آئل کی قیمت ایک بار پھر50ڈالر کی حد سے گرگئی

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ، امریکی آئل کی قیمت ایک بار پھر50ڈالر کی حد سے گرگئی۔منگل کی سہ پہر تک لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اپریل میں فراہمی کیلئے قیمت81 سینٹ کی کمی سے 59.41 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کے اپریل میں ترسیل کیلیے نرخ 1.44 ڈالر گھٹ کر49.37ڈالر فی بیرل پر ا?گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیر سے اب تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 4.50فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔

وقت اشاعت : 24/02/2015 - 16:34:29

اپنی رائے کا اظہار کریں