سندھ: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت اجلاس، ایس ایچ او کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل

منگل 24 فروری 2015 15:26

سندھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2015 ء) : آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجالس ہوا جس میں پولیس محکمے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے آج سے اقدامات شروع کر دئے ہیں جس کے لیے ایس ایچ او کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی تبدیل کر دیا گیا ہے .

(جاری ہے)

اجلاس میں ایک بورڈ تشکیل دیا گیا جو کہ پولیس افسران کی خفیہ طور پرفریش تحقیقات کرے گی اور غیر قانونی سر گر میوں میں ملوث افسران کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے، خصوصی طور ہر انوسٹی گیشن افسران کی تحقیقات پر زور دیا گیا ہے، صوبے بھر میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف خفیہ کاروائی کرنے کا حکم جاری کیا گیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کافی عرصے سے جاری تھیں لیکن ان کا باقاعدہ حکم نامہ آج جاری کیا گیا ہے جبکہ کراچی میں ایس ایچ اوز کی شفلنگ کے حوالے سے بھی اقدامات سامنے آئے ہیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں