کراچی ‘ اعظم بستی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ‘ خطرناک ملزم گرفتار ..
تازہ ترین : 1

کراچی ‘ اعظم بستی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ‘ خطرناک ملزم گرفتار

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)کراچی کے علاقے اعظم بستی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں رینجرز کے ہمراہ کی گئی کارروائی میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم نے فون کرکے حساس تنصیبات پر خودکش حملے کی دھمکی دی تھی ملزم کے موبائل فون کے ڈیٹا کے ذریعے گرفتاری عمل میں آئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/02/2015 - 13:32:29

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :