بلاول ہاوٴس میں بلاول کا دفتربندکردیاگیا،بلاول کی سوچ اپنے باپ سے مختلف ہے،ذوالفقارمرزا
تازہ ترین : 1
بلاول ہاوٴس میں بلاول کا دفتربندکردیاگیا،بلاول کی سوچ اپنے باپ سے ..

بلاول ہاوٴس میں بلاول کا دفتربندکردیاگیا،بلاول کی سوچ اپنے باپ سے مختلف ہے،ذوالفقارمرزا

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزانے کہاہے کہ بلاول ہاوٴس میں بلاول کادفتربندکردیاگیا،بلاول کی سوچ اپنے باپ سے مختلف ہے ۔سوشل میڈیامیں بیانات پرشبہ ہے ،سوشل میڈیاپرہیکرزبیٹھے ہوئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکی سوچ اپنے والدسے بہت مختلف ہے ،بلاول بھٹوکوہم سپورٹ کرتے ہیں اوران کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اوربھٹواوربے نظیرکی سوچ کے مطابق لوگوں کی سیاست کریں ۔انہوں نے کہاکہ بلاول کابلاول ہاوٴس میں دفتربندکردیاگیا،پارٹی میں کچھ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیاکوبھی ہیک کررکھاہے ،سوشل میڈیاپربلاول کے بیانات پرشبہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے آپ کومخالفت میں زیادہ بہترمحسوس کرتاہوں ،آصف کی طاقت میں جانتاہوں کہ کتنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جواپنے گھرکی کونسلرکی سیٹ نہیں جیت سکتے وہ میرے خلاف بولتے ہیں ،میں نے پیپلزپارٹی کوچھوڑاہے اورنہ ہی چھوڑوں گا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/02/2015 - 12:54:23

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • afrasiab khan Says : 24/02/2015 - 15:31:07

    yeh sb zardari ki new chal hai balawal ko politics main interduce karny ki, or zulfiqar mirza hemasha tb screen py ata hia jb zardari na koi khas kam lena hota hia. shame on u ppp

    Reply to this comment
  • afrasiab khan Says : 24/02/2015 - 15:30:21

    yeh sb zardari ki new chal hai balawal ko politics main interduce karny ki, or zulfiqar mirza hemasha tb screen py ata hia jb zardari na koi khas kam lena hota hia. shame on u ppp

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں