دہشت گردی کے خاتمے کے لیےوفاق کے عدم تعاون کے باعث سندھ حکومت سخت پریشانی کا شکار، 4 ارب روپے کی گرانٹ التوا کاشکار:

منگل 24 فروری 2015 12:34

دہشت گردی کے خاتمے کے لیےوفاق کے عدم تعاون کے باعث سندھ حکومت سخت پریشانی کا شکار، 4 ارب روپے کی گرانٹ  التوا کاشکار:

سندھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2015 ء) : دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سندھ حکوت وفاق کی جانب سے عدم تعاون پر سخت پریشان ہے ان کا کہنا ہے کہ وفاق سے سندھ آپریشن کے لیے 4 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس سے آپریشن کے لیے ہتھیار وغیرہ خریدے جانے تھے لیکن وفاق کی جانب سے 6 ماہ سے 4 ارب روپے کا گرانٹ وفاق حکومت کے پاس التوا کا شکار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف 6 سے زائد مرتبہ کراچی کو دورہ کر چکے ہیں اور تین سے زائد اجلاس میں وہ اس گرانٹ کے لیے یقین دہانی بھی کروا چکے ہیں لیکن ابھی تک یہ معاملہ کاغذی کاروائیوں تک ہی محدود ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں