کراچی، فائرنگ اور ڈکیتی میں مزاحمت پر دو افراد زخمی ہو گئے

کراچی، فائرنگ اور ڈکیتی میں مزاحمت پر دو افراد زخمی ہو گئے

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)کراچی میں فائرنگ اور ڈکیتی میں مزاحمت پر دو افراد زخمی ہو گئے،صنعتی ایریا سے شہریوں کو لوٹنے والا پولیس اہلکار اور عید گاہ سے پانچ ملزم پکڑ لیے گئے، شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے ڈاکو کو دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کر کے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ایس آر پی بیس ون میں تعینات پولیس اہلکار غلام شبیر کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔

ادھر پولیس نے خود کش حملے کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو اعظم بستی سے گرفتار کر لیا۔ ادھر گارڈن شو مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے عید گاہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے دو افغان باشندوں سمیت 5 ملزموں کو پکڑ لیا۔ گلشن میں مزاحمت پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے دکاندار اصغر میو زخمی ہو گیا۔ اس دوران ایک ڈاکو دکانداروں اور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ شہریوں نے ڈاکو کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
وقت اشاعت : 24/02/2015 - 11:30:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں