کراچی،اعظم بستی سے حساس تنصیبات پرحملے کی دھمکی دینے والاگرفتار
تازہ ترین : 1

کراچی،اعظم بستی سے حساس تنصیبات پرحملے کی دھمکی دینے والاگرفتار

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 )اعظم بستی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے کہا ہے کہ محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں رینجرز کے ہمراہ کی گئی کارروائی میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم نے فون کرکے حساس تنصیبات پر خودکش حملے کی دھمکی دی تھی۔ ملزم کے موبائل فون کے ڈیٹا کے ذریعے گرفتاری عمل میں آئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کا نام بتانے سے گریز کیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/02/2015 - 11:30:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں