ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی جس کو اسلام اجازت نہیں دیتا کو کنٹرول کرنا ..
تازہ ترین : 1

ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی جس کو اسلام اجازت نہیں دیتا کو کنٹرول کرنا ضروری ہے، نصرت سحر عباسی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی جس کو اسلام اجازت نہیں دیتا کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ وہ پیس ایجوکیشن اینڈ ڈویلمنٹ فاوٴنڈیشن نامی این جی اوز کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منیارٹی کے رائٹس اینڈ لاء کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

اس موقع پر فاوٴنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمینہ امتیاز، تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ، پیپلزپارٹی کے رکن پسومل اوکرانی، سینئر صحافی مظہرعباس، معین اللہ شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل پر فوری طور پر توجہ نہ دی گئی تو ملک میں اقلیتوں میں احساس محرومی بڑھے گا جو ملکی مفاد میں نہیں ہے۔مقررین نے زور دیا کہ تمام اقلیتوں اور طبقات کے ساتھ انصاف کیا جائے تو ملک کی موجودہ صورت حال پر قابو پایا جاسکتا ہے۔کانفرنس میں مسیحی اور ہندو کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 23:31:26

اپنی رائے کا اظہار کریں