پولیس نے نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا
تازہ ترین : 1

پولیس نے نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) پولیس نے نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ اس ضمن میں ایس پی نیوکراچی فیصل نور نے بتایا کہ نیوکراچی پولیس نے کارروائی کرکے 2 ڈکیتوں محمد ناصر ولد بشیراحمد اور سعیداحمد ولد عبدالرزاق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پستول، 3 گولیاں اور چھینی گئی موٹرسائیکل کے ڈی کے 9698 برآمد کرلی ہے۔ ملزمان کے خلاف موٹرسائیکل چھیننے کی ایف آئی آر سرجانی ٹاوٴن تھانے میں درج تھی۔ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 23:02:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں